اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں پارٹی کی اعلی قیادت سے ضمنی انتخابات کی بعد کی صورتحال سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس سے قبل پارٹی کی مرکزی اور صوبائی لیڈرشپ کی اہم مشاورت ہو گی۔ یاسمین راشد، حماد اظہر، سبطین خان سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس کے دوران پنجاب میں ضمنی انتخاب کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا، واضح رہے کہ تحریک انصاف 15 نئی نشستیں جیتنے کے بعد بعد پنجاب اسمبلی میں سرفہرست جماعت بن گئی ہے اورصوبے کی وزارت اعلی کیلئے درکار ہدف بھی حاصل کر لیا ہے۔