پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 جولائی تک جاری رکھنے کا فیصلہ

Published On 18 July,2022 04:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں ضمنی انتخاب کے بعد جوڑ توڑ کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بائیس جولائی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔نو منتخب ارکان کا الیکشن کمیشن سے نوٹیفکیشن ہوتے ہی پنجاب اسمبلی میں حلف ہوگا۔

 

رابطوں اور جوڑ توڑ کو یقینی بنانے کے لئے اسمبلی کے اجلاس کو جاری رکھا جائے گا ،بائیس جولائی کو پنجاب اسمبلی کا چالیسواں اجلاس دوبارہ ہوگا ،بائیس جولائی کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلی کا انتخاب عمل میں لائے جائے گا،عدالتی فیصلے کی روشنی میں اسمبلی کے چالیسویں اجلاس کا الگ سے نوٹیفیکشن ہوچکا ہے۔