لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی ہی 20 سیٹوں پر 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں۔
ن لیگی نائب صدر نے لکھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر آپ کا اٹیک وہ دھاندلی نہیں جو ہوئی ہی نہیں،بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔
مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں جن کا منظرِ عام ہر لایا جانا ناگزیر ہے۔ ECP جلد فیصلہ سنائے۔
اپنی ہی 20 سیٹوں پر 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں۔ ECP پر آپ کا اٹیک وہ دھاندلی نہیں جو ہوئی ہی نہیں،بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں جن کا منظرِ عام ہر لایا جانا ناگزیر ہے۔ ECP جلد فیصلہ سنائے
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 18, 2022