لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مہلک وائرس کا شکار ہو کر مزید سات افراد جاں بحق ہو گئے ۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیئس ہزار پینتیس ٹیسٹ کئے گئے ، چھ سو انہتر نئے مریض سامنے آئے ، ایک سو چھیاسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ نو پانچ ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا سے مزید سات افراد جاں بحق ہو گئے۔