اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز آنے کی شرح 2.78 رہی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 21 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 592 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
COVID-19 Statistics 20 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 20, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 21,264
Positive Cases: 592
Positivity %: 2.78%
Deaths: 07
Patients on Critical Care: 174
قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق وائرس سے مزید 7 مریض انتقال کر گئے جبکہ اب بھی 174 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔