لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے۔
ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا، زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں۔ عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔
نون لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں، پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 22, 2022
پنجاب کی وزارت اعلی کا تاج کس کے سر بیٹھے گا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہو گا جس کے دوران مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار پرویز الہی اور ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار حمزہ شہباز کے درمیان میدان سجے گا۔