لندن:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سب ملکر کوشش کرینگے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ پانچ سالوں سے مشکلات میں ہے، سب ملکر کوشش کرینگے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں، قوم بھی ملکی ترقی کے لئے دعا کرے۔
نواز شریف، فضل الرحمان کا جارحانہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق
قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف کا پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جارحانہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کر لیا۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں میں جارحانہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور شجاعت حسین کی ملاقات بے نتیجہ ہونے کے اسباب پر بھی غور کیا گیا۔