اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے، مہلک وائرس کے 532 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.74 فیصد رہی، 532 افراد وبا میں مبتلا ہوئے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 19 ہزار 402 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا سے متاثرہ 179 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.47 فیصد تک جا پہنچی۔
فیصل آباد میں کورونا کے 6.86 فیصد جبکہ صوابی میں 6.38 فیصد کیسز ریکارڈ کیے گئے اور ایبٹ آباد میں کورونا کی شرح 5.23 فیصد، اسلام آباد میں 4.16 فیصد اور ملتان میں 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.50 فیصد، راولپنڈی میں 3.45 فیصد اور پشاور میں 3.01 فیصد ریکارڈ کی گئی۔