لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلی نے ڈیڑھ ماہ میں2مرتبہ حلف اٹھایا،تیسرے کی تیاری ہے۔اس سے بڑا سیاسی عدم استحکام کیا ہو گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہفتےمیں ڈالر20روپے مزیدبڑھا ہےاور مفتاح نے LPGپرلیوی بھی بڑھادی ہے۔ن لیگ نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کونشانے پر رکھ لیاہے۔ فضل الرحمن اور زرداری بپھر گئے ہیں۔
ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلی نے2مرتبہ حلف اٹھایا،تیسرے کی تیاری ہے،اس سےبڑامعاشی بحران اورسیاسی عدم استحکام کیاہوگا۔ہفتےمیں ڈالر20روپے مزیدبڑھا ہےاور مفتاح نے LPGپرلیوی بھی بڑھادی ہے۔نون لیگ نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کونشانے پر رکھ لیاہے۔فضل الرحمن اور زرداری بپھر گئے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 24, 2022
اس سے قبل انہوں نے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں۔وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ نواز شریف بھی اس سازش میں برابر کا شریک ہے۔