اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے ملاقات کی، شہباز شریف نے تنظیم کے مقاصد کی تکمیل کے لئے پاکستان کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ملاقات کے دوران ایس سی او چارٹر اور شنگھائی اسپرٹ کے اصولوں کے لئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ بھی کیا۔
شہباز شریف نے امید کا اظہار کیا کہ ایس سی او کے تمام ارکان امن کے قیام اور بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون کو بڑھانے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
وزیر اعظم نے تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن روابط کو بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ سی پیک اس حوالے سے ایک مفید ماڈل کے طور پر کام کر سکتا ہے۔
بعدازاں وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں،عالمی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم کردار ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں تنظیم کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا،عالمی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم کردار ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا تیل،غذائی اجناس کی بڑھتی قیمتوں کے چیلنج سے نمٹنے میں اہم کردار ہے۔
Pakistan is keen to work with other SCO member-countries for the promotion of cooperation in the fields of trade & economy, connectivity & communication, energy & agriculture, climate change & information technology. There is a massive scope for intra-SCO trade.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 24, 2022
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تنظیم کے دیگر رکن ممالک سے تجارتی ومعاشی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے، رکن ممالک سے مواصلات، توانائی، زراعت اور آئی ٹی میں فروغ چاہتے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔