سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کا 2 روز کا راشن عطیہ کرنے کا اعلان

Published On 01 August,2022 09:13 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کا ملک بھر میں شدید بارشوں سے آنیوالے سیلاب کے متاثرین کیلئے اپنا 2 روز کا راشن عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے ملک بھر میں شدید بارشوں سے آنیوالے سیلاب کے متاثرین کیلئے اپنا 2 روز کا راشن عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاک فوج کا فراہم کردہ راشن سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائیگا۔

بیان کے مطابق راشن میں آٹا، چینی، چاول، چائے،دالیں، خوردنی تیل اور خشک دودھ شامل ہے، آرمی فارمیشنز متاثرہ علاقوں میں جا کر سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کریں گی۔
 

 
Advertisement