قومی اسمبلی میں دوسرا نیب ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی میں دوسرا نیب ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور

تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویزاشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں نیب ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ 50 کروڑ روپے سے کم کے کرپشن کیسز کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار سے خارج، چیئرمین نیب فرد جرم عائد ہونے سے قبل احتساب عدالت میں دائر ریفرنس ختم کرنے کی تجویز بھی دے سکیں گے۔

ترمیمی بل کے ذریعے نیب قانون کی سیکشن 16 اور 19 ای میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں 3 سالہ توسیع کی جا سکے گی۔ ملزم کے خلاف اسی علاقے کی احتساب عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا جہاں جرم کا ارتکاب ہوا ہو۔

ہائی کورٹ کی مدد سے ملزم کی نگرانی کی اجازت دینے کا نیب اختیار بھی ختم کر دیاگیا ہے جبکہ نیب تحقیقات کے لیے کسی سرکاری ایجنسی سے مدد نہیں لے سکے گا۔

ملزم کو الزامات سے آگاہ کرنا ہوگا تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکے۔ نیب قانون کے سیکشن 31 بی میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔ چیئرمین نیب فرد جرم عائد ہونے سے قبل احتساب عدالت میں دائر ریفرنس ختم کرنے کی تجویز دے سکیں گے۔