لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس منایا جارہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز میں امن و استحکام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے شہید ڈی آئی جی سید احمد مبین کی قبر پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی۔
سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے کہا کہ یوم شہدائے پنجاب پولیس دراصل تجدید عہد کا دن ہے، ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے، بہادر فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں.
یوم شہدائے پولیس پر وطن کی راہ میں جان قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم کا سلام۔ یہ وہ بہادر جری جوان ہیں جو اپنا آپ دھرتی پر وار کر خود کو ہمیشہ کیلئے امر کر گئے۔#PunjabPolice #SalamPolice #PoliceMartyrsDay #PoliceMartyrsDay2022#سلام_شہدائے_پولیس pic.twitter.com/k87hJW45e6
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 4, 2022
ملک بھرکی طرح خیبرپختونخوا میں بھی یوم شہدا پولیس منایا جا رہا ہے، پشاور میں پولیس افسران نے شہید کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور کی قبر پر حاضری دی ،پولیس دستے نے سلامی پیش کی
اس موقع پر شہید کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیورکے ملک و قوم کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،سی سی پی او کا کہنا تھا کہ شہید صفوت غیور کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،یوم شہدائے پولیس اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
یوم شہدائے پولیس کےموقع پر اپنے پیغام میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ امن وامان کےقیام کیلئے پنجاب پولیس کے 15 سے زائد اہلکاروں نے قربانی دی، جوانوں نے اپنا آج قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا یوم شہدائے پولیس کے موقعہ پر فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج تحسین۔ شہداء نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا ہے۔#SalamPolice #PoliceMartyrsDay #سلام_شہدائے_پولیس pic.twitter.com/Py7UKq4MoF
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 4, 2022
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کرنے والی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، شہدا کے خاندانوں کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے۔