چودھری شجاعت کی انٹرا پارٹی الیکشن رکوانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published On 04 August,2022 10:57 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی انٹرا پارٹی الیکشن رکوانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت 4 رکنی بینچ جمعہ کو کیس کی سماعت کرے گا، مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات 10 اگست کو شیڈول ہیں۔

خیال رہے کہ شجاعت حسین نے بطور پارٹی سربراہ انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کیا تھا۔