پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج، ریڈ زون سیل، سکیورٹی ہائی الرٹ

Published On 04 August,2022 09:22 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی تیاری مکمل کر لی، پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور میں الیکشن کمیشن کیخلاف مظاہرہ ہو گا، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور قرار داد کمیشن کے دفتر لے کر جائیں گے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کردیا ہے، متوقع لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے احتجاج یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، اینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈ زون میں تعینات کی جائے گی، ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا۔
 

Advertisement