اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کی طرف سے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق فیصلہ سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے 4 رکنی قانونی ٹیم تشکیل دیدی۔
چار رکنی قانونی ٹیم میں انور منصور، بیرسٹر علی ظفر، شاہ خاور اور فیصل چودھری شامل ہیں۔ ٹیم کی سربراہی سابق اٹارنی جنرل انور منصور کریں گے۔
قانونی ٹیم کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیم الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپیل تیار کرکے سابق وزیراعظم سے منظوری لے گی۔