کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان پر بھارتی، اسرائیلی شہریوں سے پیسے لینے کا الزام ثابت ہوگیا، عارف نقوی کو پیسے دینے پر پی ٹی آئی چیئرمین نے سہولیات سے نوازا، کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی سے روکا جاتا تھا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عارف نقوی سے امریکا میں سوالات ہوں گے، عارف نقوی اور ان کے پیسوں پر پلنے والوں کو بھی سزائیں ملیں گی، میں تو کہتا ہوں اسرائیل، بھارت کی فنڈنگ ثابت ہوگئی عمران کو جیل میں ڈالا جائے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ساری کرپشن، لوٹ مار، فنڈنگ عمران کی مرضی سے ہوئی، عمران خان بھارتی، اسرایئلی ایجنٹ، ان سے پیسے لے رہا ہے، عمران خان پر الزامات ثابت ہوئے ہیں، عارف نقوی کو پیسے دینے پر عمران خان نے سہولیات سے نوازا، اگر کوئی کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرنا چاہتا تھا تو اسے روکا جاتا تھا۔