پی پی 139 ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کر دیا

Published On 03 August,2022 11:20 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے حلقے پی پی 139 ضمنی الیکشن کا ٹکٹ ابو بکر شرقپوری کو جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار جلیل احمد شرقپوری نے 30 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار جہانزیب راؤ نے 27 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے اور دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب سے ایک روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ضمنی الیکشن، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

اُدھر مسلم لیگ ن کی خالی ہونے والی سیٹ پی پی 139 پر ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے جلیل شرقپوری کے کزن ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے انہیں ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کیا، اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری بھی موجود تھے۔ جن کی درخواست پر ابوبکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

پی پی 139 پر ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق حلقے میں پولنگ گیارہ ستمبر کو ہوگی۔ 

 

Advertisement