اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہلک وائرس کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 644 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 644 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد رہی۔
COVID-19 Statistics 07 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 7, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 22,126
Positive Cases: 644
Positivity %: 2.91%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 170
اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ روز کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 170 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔