عمرہ زائرین کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ، کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

Published On 04 August,2022 09:06 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی۔

وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ بیرون ملک سے عمرہ کرنے کے خواہشمند عازمین کو سعودی عرب میں داخلے کیلئے منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کی ضرورت نہیں۔

تاہم غیرملکی زائرین کیلئے کورونا میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ زائرین اپنے قیام کے دوران مکہ اور مدینہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر شہروں کا سفر بھی کر سکیں گے۔
 

Advertisement