اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید 3 افراد لقمہ اجل، 605 نئے مریض وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3.15 فیصد رہی جبکہ وائرس کا شکار مزید3 افراد انتقال کر گئے۔
COVID-19 Statistics 30 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 30, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 19,236
Positive Cases: 605
Positivity %: 3.15%
Deaths: 03
Patients on Critical Care: 176
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 19ہزار 236 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 605 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
این آئی ایچ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے شکار 176 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔