اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا وائرس کی جاری چھٹی لہر نے مزید ایک شہری کی جان لے لی، 371 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
COVID-19 Statistics 26 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 26, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,439
Positive Cases: 371
Positivity %: 2.76%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 184
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 13ہزار 439کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے371 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق اس دوران کورونا میں مبتلا ایک مریض انتقال کرگیا جب کہ اب بھی 184 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔