شاباش ارشد ندیم، ملک کو قابل فخر بنا دیا، آئی ایس پی آر کی مبارکباد

Published On 08 August,2022 08:58 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبار ک باد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ  شاباش ارشد ندیم، پاکستان کو قابل فخر بنادیا ۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
 

 

Advertisement