اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی تین حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن اور حلقہ بندی کمیٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔
قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار وفاقی وزیر مرتضیٰ محمود کے وکیل نے دلائل دیئے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 173 اور 174 میں تبدیلیاں کی گئیں۔
حلقہ بندیاں کرکے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 20 کی خلاف ورزی کی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں حلقہ بندیوں سے متعلق 5 اگست 2022 کا نوٹی فکیشن کاالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے پنجاب کے حلقہ پی پی 82، 83 اور 84 کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔