پی ٹی آئی نے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا شیڈول چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی نے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا شیڈول چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے عدالت 4 اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ہے لہذا الیکشن کمیشن کا 5 اگست کو جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے۔