ہرنائی میں دہشتگردوں کا چوکی پر حملہ، دو جوان شہید، میجر زخمی

Published On 14 August,2022 02:34 pm

لاہور : (دنیا نیوز)بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں نے چوکی پر حملہ کر کے 2 جوان شہید اور ایک میجر کو زخمی کر دیا۔

امن دشمنوں کا پھر بزدلانہ وار، بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں نے چوکی پر حملہ کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید جبکہ میجر عمر زخمی ہو گئے۔ شہدا میں نائک عاطف اور سپاہی قیوم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سےمزید کہا گیا ہے کہ یوم آزادی پر سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
 

Advertisement