اسلام آباد:(دنیا نیوز) کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، عالمی وباء سے ملک بھر میں مزید2 مریض دم توڑ گئے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 15 ہزار 803 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 278 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وباء کے شکار 118 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ سات چھ فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔