لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ ان کا ساتھ دیا،دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ ہم سیاست میں رواداری اور احترام کے قائل ہیں،ایسے کام کریں گے جو عوام میرے پہلے دور کی طرح یاد رکھیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) August 25, 2022
#Punjab
ہم سیاست میں رواداری اور احترام کے قائل ہیں۔ایسے کام کریں گے جو عوام میرے پہلے دور کی طرح یاد رکھیں گے۔ ن لیگ کے طرح انتقامی سیاست کبھی کی نہ آئندہ کریں گے ۔انتقام نہیں بلکہ ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں پنجاب کے عوام جانتے ہیں کہ کام کس نے کیا اور انتقام کس نے لیا۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) August 25, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرح انتقامی سیاست کبھی کی اور نہ آئندہ کریں گے،انتقام نہیں بلکہ ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں،پنجاب کے عوام جانتے ہیں کہ کام کس نے کیا اور انتقام کس نے لیا۔