لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت پر من پسند افسران تعینات کرنے کیلئے دباؤ بڑھا دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو فون پہ جھاڑیں پلا دیں، عمران خان نے احمد عزیز تارڑ کو سیکرٹری ہاؤسنگ اور فیاض موہل کو ڈی جی ایل ڈی اے لگانے کیلئے شدید دباؤ برقرار رکھا۔
احمد عزیز تارڑ سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے دور میں ڈی جی ایل ڈی تھے، انہوں نے آخری بڑی واردات LDA ماسٹر پلان کی شکل میں ڈالنے کا منصوبہ تیار کیا لیکن بزدار حکومت کے جانے کے باعث اس پر عمل نہ ہو سکا۔