لاہور: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو ایک رات چکی میں غیر قانونی طور پر رکھنے کے معاملے پر دو افسران کو معطل کر دیا گیا۔
سیاسی لڑائی افسران پر بھاری وفاق اور پنجاب میں جو افسر سیاسی افراد کی بات نہیں مانے گا وہ محکمے میں دربدر ہو گا ۔صوبائی وزیر داخلہ نے دورے کے فوری بعد دوافسران کو گھر بھیجوا دیا ۔
وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا اڈیالہ جیل کا دورہ ایک ڈی آئی جی سمیت سپرنٹنڈنٹ جیل کی غفلت اور لاپرواہی پر معطلی کا سبب بن گیا۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ٹوئٹ پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ڈویژن رانا عبدالرؤف اور جیل سپرنٹنڈنٹ چودھری اصغر کو فوری ہٹائے جانے کے بارے آگاہ کر دیا۔
شہباز گل سے ملاقات میں صحت اور جیل عملے کے رویے کے بارے بھی معلومات لی گئیں، قیدیوں کے مسائل فوری حل کرنے کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔