اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سکیورٹی سٹاف ڈاکٹر شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی درخواست رجسٹرار نے پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردی، قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں شہباز گل و دیگر فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیکر شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ منظور کریں، عدالت ڈیکلیئر کرے شہباز گل کیس میں جوڈیشل حکم نہیں تھا بلکہ ایڈمنسٹریٹو آرڈر دیا گیا۔