اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مواقع دینے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعظم نے قوم سے خطاب اپریل 2022 میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کو انہوں نے پورا کردیا ہے، انہوں نے یہ اقدام ملک میں کھیلوں کے فروغ اورنوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھایا ہے۔
کھلاڑیوں نے وزیراعظم سے اپنی بیروزگاری اور مسائل کے پیش نظر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔
ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں کھلاڑی بے روزگار ہوگئے تھے، ستمبر 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کے لئے فنڈنگ روک دی تھی،عمران خان حکومت کی وجہ سے 30 مختلف کھیلوں میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس ختم ہوگئی تھی۔