اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کا زور ٹوٹنے لگا، 24 گھنٹے کے دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12 ہزار 671 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 170 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
COVID-19 Statistics 30 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 30, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 12,671
Positive Cases: 170
Positivity %: 1.34%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 111