اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ خطرناک ہوتا جارہا ہوں۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کے مقدمے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے ان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کردی۔
اسی دوران انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر صحافیوں نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کو گھیر لیا اور مختلف سوالات کیے۔
ایک صحافی کے سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جارہا ہوں۔
میں ہر روز خطرناک ہوتا جارہا ہوں۔ عمران خان pic.twitter.com/hvuWGtS7bh
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 1, 2022