اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر معروف اکانومسٹ میں شائع ہونے والی دو خبروں نے عمران نیازی کے بارے میں جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں اس کی تصدیق کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے تازہ شمارے میں میگزین نے لکھا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں بکھیریں، عمران نیازی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے اس تباہ کن عمل کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔
Two news stories published in globally respected Economist have validated what we have been saying about Imran Niazi. In its latest issue, the magazine wrote that Niazi "blew up" IMF deal & is "exploiting the disaster to score political points".
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 8, 2022
He is out to undermine Pakistan.
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہے۔