لاہور(دنیا نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مائنس ون فارمولا کسی صورت قبول نہیں، پوری قوم پی ٹی آئی کے پیچھے کھڑی ہے، مائنس ون کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک مقبول لیڈر کو مائنس کرنا پاکستانی سیاست کے لئے مضحکہ خیز ہے،مائنس ون کا خواب وہ دیکھ رہے ہیں جو سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے، عمران خان اور نواز شریف کی مہم کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نواز شریف نے فوج اور عدلیہ کے خلاف ہمیشہ زہر اگلا ہے، ’’سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی‘‘ امپورٹڈ حکومت اب معصوم بنی ہوئی ہے، عمران خان نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے، پی ٹی آئی کا مشن صاف و شفاف الیکشن ہیں۔