واشنگٹن:(دنیا نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید نے ملاقات کی، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات اور دو طرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔
دوران ملاقات امریکی نمائندہ خصوصی نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹونے سیلاب کے دوران امریکا کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مستقبل میں مضبوط تعلقات چاہتے ہیں
واضح رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو اپنے امریکی دورے پر واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں وہ ارکان کانگریس وسینیٹرز سے ملاقات کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو معروف امریکی تھنک ٹینکس اورمیڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔
I met with FM @BBhuttoZardari to express our solidarity with the millions of Pakistanis impacted by the devastating floods. The U.S. is leading the intl. effort to support Pakistan.
We discussed building on the momentum from my recent visit to expand