اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔
عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کا صحیح جائزہ نہیں لیا، شہباز گل کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ضمانت کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کی، شہباز گل نے سلامتی کے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی ہے۔
حکومت نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کا 15 ستمبرکا شہباز گل کو رہا کرنے کےحکم کا جائزہ لے کر اسے کالعدم قرار دے۔