ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو تذلیل کرکے متاثرین کوپیسہ دینامیرے دین کیخلاف ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سابق وزیراعظم نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کہتا ہے ایک ہاتھ سے دو دوسرےہاتھ کو پتہ نہ چلے۔ ہم نے سیلاب زدگان میں رقم تقسیم کرنے کے لیے ایک جامع تصدیقی نظام قائم کیا ہے، اس نظام کے تحت متاثرین بینک میں چیک دیں گے اور انہیں پیسہ مل جائے گا کیونکہ تذلیل کرکے متاثرین کوپیسہ دینامیرے دین کیخلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے جمع عطیات کو شفاف طریقے سے خرچ کرنا بڑی ذمے داری ہے اور ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ متاثرین کو صرف گھر بنانے کے لیے پیسہ دیں گے۔ ہم نے سب سے نچلے طبقے کی مدد کرنی ہے، غریبوں کی مدد کرتے وقت سب سے اہم پہلو اس کے وقار کو برقرار رکھنا ہے، طیاروں سے کھانا پھینکتے ہوئے دیکھ کر شرمندگی ہوئی۔ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے ہم نے ملک میں وہ کام کیا جو امیر ممالک بھی نہیں کرسکے جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی ہماری بھر پور مدد کی۔ پنجاب اورکےپی میں ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ سہولت دی ہے جس کی مدد سے کسی بھی پرائیویٹ اسپتال میں جاکر مفت علاج کرواسکتے ہیں۔