برطانیہ کیساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: اسحاق ڈار

Published On 08 October,2022 05:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔

وفاقی وزیرخزانہ سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنرنے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک میں برطانیہ سمیت غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کی پائیداربنیادوں پرنموکیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری اورکاروبارکیلئے سازگارماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان دیرینہ اورخوشگوارتعلقات پرروشنی ڈالی اورکہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔

وزیرخزانہ نے برطانیہ کے ہائی کمشنرکو حالیہ بارشوں اورسیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
 

 
Advertisement