لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان سے بھی تحریک انصاف میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچستان سے خلجی قبائل کے نوجوان سربراہ نور خان خلجی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران نور خان خلجی نے ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ملاقات کے دوران مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور چئیرمین، تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف انصاف سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔
تحریک انصاف بلوچستان کے صدر اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی ملاقات میں شامل تھے۔
نور خان خلجی کا چئیرمین تحریک انصاف کی قیادت اور تحریک کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور حقیقی آزادی کی تحریک میں بھرپور شرکت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
اس موقع پر عمران خان نے نور خان خلجی کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔