لاہور: (دنیا نیوز) سابق گورنر پنجاب اور مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور وزیر داخلہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو امور داخلہ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستان تحرک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے منظوری دے دی جبکہ اس سے پہلے وہ مشیر اطلاعات کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔