لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ارشد شریف قتل کیس کو سیاست کے لیے استعمال کر کے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد تک جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، سابق وزیراعظم ارشد شریف کے المناک قتل کو سیاست کے لیے استعمال کر رہا ہے اور ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد تک جا رہا ہے۔
Imran Niazi is playing a dangerous game. He is using tragic killing of Arshad Sharif for petty politics & going to the extent of casting aspersions on state institutions. He should be patient & wait for findings of Judicial Commission instead of resorting to baseless allegations.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 26, 2022
اپنے بیان میں شہباز شریف نے لکھا کہ عمران خان بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائے صبر سے کام لے اور جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کرے۔