دو تہائی اکثریت نہ ملی تو اقتدار قبول نہیں کریں گے: عمران خان

Published On 23 October,2022 08:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے بلاول کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی تھی، یہ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ سڑکوں پر نہ آئیں، ان کا مقصد جمہوریت نہیں، اپنی دولت بچانا ہے، اس بار بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، تاریخ کا اعلان جمعرات کو ہوگا، آئندہ عام انتخابات میں دوتہائی اکثریت نہ ملی تو اقتدار قبول نہیں کریں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی تک ملک ترقی نہیں کرے گا، ہم نے بلاول کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، ان کا مقصد جمہوریت نہیں، یہ اپنا پیسہ بچانا چاہتے ہیں، مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ عوام باہر نہ نکلے۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس بار لانگ مارچ کی تیاری کر کے آ رہے ہیں، اب احتجاج لانگ مارچ پر ختم نہیں ہوگا، ہمیں خوددار خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے، مراسلے میں سب کچھ لکھا ہوا ہے کہ عمران خان کو ہٹا کر شہباز شریف کو لے آؤ۔
 

Advertisement