ترک حکومت کی لانگ مارچ میں زخمی عمران خان کو علاج کی پیشکش

Published On 07 November,2022 04:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران گولی لگنے کے باعث زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم کو ترک حکومت نے علاج کی پیشکش کر دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی متعدد بار کہہ چکے ہیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان پر شک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہی نے عمران خان کو گجرات میں میزبانی کی دعوت دی، گجرات میں انہوں نے میزبانی کرنی تھی تاہم عنصر ہے جو اس بات کو دوسرا رنگ دے رہا ہے، اگر تحریک سے کسی کو فائدہ ملنا ہے تو اس ملک کے عوام کو ملے گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ان ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں ںے عمران خان کی خیریت دریافت کی، ترک وزیر خارجہ میلوت اوغلو سے بات ہوئی ہے انہوں ںے پیشکش کی ہے کہ اگر عمران خان علاج کے لیے ترکی آنا چاہتے تو انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ملزم کے اعترافی بیان کی کیا قانونی حیثیت ہے؟
 

 
Advertisement