پھول نگر: (دنیا نیوز) پھول نگر بائی پاس پر تیز رفتار کار اور کیری ڈبے میں تصادم، حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب لاہور سے پتوکی آ رہے تھے کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ کراس کرتے ہوئے کیری ڈبہ سے جا ٹکرائی۔
حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر قاسم محبوب اور کیری ڈبہ کا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے جبکہ کیری ڈبہ میں سوار3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔