حیدر آباد: (دنیا نیوز) نوری آباد ایم نائن موٹروے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حیدر آباد موٹروے نوری آباد کے قریب کراچی سے حیدرآباد آنے والی مسافر کوچ کے پیچھے اے سی یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے چند ہی منٹوں میں مسافر کوچ کا 25فیصد حصہ کو جلا دیا۔
آگ کی اطلاع پر مسافر کوچ میں بھگدڑ مچ گئی، کئی مسافروں نے چلتی کوچ سے آگے کا دروازہ کھول کو چھلانگ بھی لگا دی جس سے وہ زخمی بھی ہوئے، مسافر کوچ ڈرائیور نے کوچ کو روک کر مسافروں کو کوچ سے نکالنا شروع کیا۔
ایس ایچ او نوری آباد ہاشم بروہی کے مطابق آگ کو کنٹرول کرنے کے لئے فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہیں مسافر کوچ میں خواتین بچوں سمیت 35سے زائد افراد سوار تھے۔ کوچ میں لگی آگ سے 18 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، زخمیوں اور نعشوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔