نوابشاہ: (دنیا نیوز) نواب شاہ میں اچار بنانے والی فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، 4 مزدور جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے ہاشم ٹاؤن میں اچار بنانے والی فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث دھماکا ہوا، دھماکے کے دوران 4 مزدور جاں بحق ہوئے اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے، پولیس نے بھی جائے وقوعہ کو اپنے گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔