کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 770 ہو گئی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 325 بچے، 302 مرد جبکہ 143 خواتین شامل ہیں، صوبے میں سیلاب سے 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے۔
7 لاکھ 22 ہزار مکانات تباہ ہو گئے جبکہ 11 لاکھ 59 ہزار کو جزوی نقصان پہنچا، صوبے میں 37 لاکھ 77 ہزار ایکڑ زرعی اراضی متاثرہوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے ایک کروڑ 21 لاکھ افراد متاثرہوئے، صوبے میں 23 لاکھ 18 ہزار 365 گھرانے متاثر ہوئے، سندھ میں 73 لاکھ 83 ہزار 23 افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔