کراچی: (دنیا نیوز) کامران ٹیسوری کو نیا گورنر سندھ تعینات کر دیا گیا ہے، صدر مملکت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت پاکستان محمد عارف علوی نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک، کے تحت دی ہے۔
یاد رہے کہ گورنر سندھ کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف عمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سے خالی تھا اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔